سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 714

چاقو چھری تیز کرنے سے متعلق

راوی: علی بن حجر , اسماعیل , خالد , ابوقلابة , ابواشعث , شداد بن اوس

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ اثْنَتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ کَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذِّبْحَةَ وَلْيُحِدَّ أَحَدُکُمْ شَفْرَتَهُ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ

علی بن حجر، اسماعیل، خالد، ابوقلابة، ابواشعث، شداد بن اوس سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دو باتیں سن کر یاد کر لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے سب پر احسان فرض قرار دیا ہے تو جس وقت تم لوگ قتل کرو تو تم اچھی طرح سے قتل کرو (یعنی اس طریقہ سے قتل کرو کہ مقتول کو کسی طریقہ سے کوئی تکلیف نہ پہنچے اور ایسا نہ ہو کہ اس کو تکلیف دے دے کر قتل کرو) اور جس وقت تم (جانور) ذبح کرو تو تم اچھی طرح سے ذبح کرو اور اپنی چھری تیز کرو اور جانور کو آرام دو۔

It was narrated from Zaid bin Thabit that a wolf attacked a
sheep so they slaughtered it with a Ma,wah, and the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم allowed it to be eaten. (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں