سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 704

امام سے قبل قربانی کرنا

راوی: قتیبہ , ابوالاحوص , منصور , شعبی , براء بن عازب

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ ثُمَّ قَالَ مَنْ صَلَّی صَلَاتَنَا وَنَسَکَ نُسُکَنَا فَقَدْ أَصَابَ النُّسُکَ وَمَنْ نَسَکَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَتِلْکَ شَاةُ لَحْمٍ فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَقَدْ نَسَکْتُ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ إِلَی الصَّلَاةِ وَعَرَفْتُ أَنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ فَتَعَجَّلْتُ فَأَکَلْتُ وَأَطْعَمْتُ أَهْلِي وَجِيرَانِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْکَ شَاةُ لَحْمٍ قَالَ فَإِنَّ عِنْدِي عَنَاقًا جَذَعَةً خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَهَلْ تُجْزِئُ عَنِّي قَالَ نَعَمْ وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ

قتیبہ، ابوالاحوص، منصور، شعبی، براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو بقر عید کے دن نماز کے بعد خطبہ (عیدالاضحی) سنایا تو فرمایا جس شخص نے ہماری جیسی نماز پڑھی پھر ہمارے جیسی قربانی کی (نماز کے بعد) تو اس نے قربانی کی اور جس کسی نے نماز سے قبل قربانی کی۔ تو وہ گوشت کی بکری ہے اس پر حضرت ابوبراء نے فرمایا یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں نے تو نماز سے قبل قربانی کی۔ میں سمجھا کہ یہ دن کھانے پینے کا ہے تو میں نے جلدی کی میں نے خود بھی کھایا اور اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو کھلایا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ تو گوشت کی بکری ہوئی۔ حضرت ابوبردہ نے فرمایا میرے پاس ایک بکری کا بچہ ہے جذعہ۔ وہ میرے نزدیک گوشت کی دو بکریوں کے بہتر ہے کیا قربانی میں وہ درست ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جی ہاں! لیکن تمہارے علاوہ دوسرے کسی کے واسطے درست نہ ہوگا ۔

It was narrated from Abu Burdah bin Niyar that he slaughtered (his sacrifice) before the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , and the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم told him to repeat it. He said: “I have a Jadh’ah she-goat that is dearer to me than two Musinncths.” He said: “Sacrifice it.” According to the Hadith of ‘Ubaidullah, he said: “I cannot find anything but a Jadh’ah,” and he told him to slaughter it. (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں