سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شکار اور ذبیحوں سے متعلق ۔ حدیث 654

وحشی گدھے کے گوشت کھانے کی اجازت سے متعلق

راوی: محمد بن وہب , محمد بن سلمہ , ابوعبدالرحیم , زید بن ابوانیسة , ابوحازم , ابن ابوقتادة , وہ اپنے والد سے , ابوقتادة

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ أَصَابَ حِمَارًا وَحْشِيًّا فَأَتَی بِهِ أَصْحَابَهُ وَهُمْ مُحْرِمُونَ وَهُوَ حَلَالٌ فَأَکَلْنَا مِنْهُ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ لَوْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ قَدْ أَحْسَنْتُمْ فَقَالَ لَنَا هَلْ مَعَکُمْ مِنْهُ شَيْئٌ قُلْنَا نَعَمْ قَالَ فَاهْدُوا لَنَا فَأَتَيْنَاهُ مِنْهُ فَأَکَلَ مِنْهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ

محمد بن وہب، محمد بن سلمہ، ابوعبدالرحیم، زید بن ابوانیسة، ابوحازم ، ابن ابوقتادة، وہ اپنے والد سے، ابوقتادة نے ایک وحشی گدھے کا شکار کیا تمام لوگ احرام باندھے ہوئے تھے لیکن حضرت ابوقتادہ نے احرام نہیں باندھا تھا وہ اس کو اپنے ساتھیوں کے پاس لے کر آئے انہوں نے کھا لیا پھر ایک نے دوسرے سے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کرنا چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے ٹھیک کیا ہے (اس لئے کہ احرام والوں کے واسطے شکار کا کھانا درست ہے) اور کیا تمہارے پاس اس کا گوشت باقی ہے؟ ہم نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم وہ ہم کو ہدیہ دے دو پھر وہ لے کر آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے کھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے۔

It was narrated that Zahdam Al-Jarmi said: “We were with Abu Musaand his food was brought, including chicken. Among the people there was a man from Banu Taimullah who had a reddish complexion, as if he were a freed slave. He did not come close and Abu Musa said: ‘Come (and eat) for I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم eating it.”
(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں