جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے باب میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
راوی: محمد بن عبداللہ بن یزید , سفیان , ابن جریج , عطاء نے جابر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُرْقِبُوا وَلَا تُعْمِرُوا فَمَنْ أُرْقِبَ أَوْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَوَرَثَتِهِ
محمد بن عبداللہ بن یزید، سفیان، ابن جریج، حضرت عطاء نے حضرت جابر سے روایت کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رقبی نہ کیا کرو اور عمریٰ کرنا اچھا کام نہیں ہے پھر جس شخص کو رقبی دیا جائے گا یا عمریٰ کسی چیز میں تو وہ چیز اس کے ورثہ کی ہو جائے گی۔
. Sufyan narrated from Ibn Juraij, from ‘Ata’, from Jabir that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Do not give things on the basis of Ruqba or ‘Umra. Whoever is given something on the basis of Ruqba or ‘Umra, it belongs to his heirs.” (Sahih)