جب تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کتے کو پاؤ۔
راوی: عمرو بن علی , یحیی , زکریا , ابن ابوزائد ة , عامر , عدی بن حاتم
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّا وَهُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَامِرٌ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْکَلْبِ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ فَسَمَّيْتَ فَکُلْ وَإِنْ وَجَدْتَ کَلْبًا آخَرَ مَعَ کَلْبِکَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَی کَلْبِکَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَی غَيْرِهِ
عمرو بن علی، یحیی، زکریا، ابن ابوزائد ة، عامر، عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کتے کے شکار سے متعلق دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس وقت تم اپنا کتابسم اللہ کہہ کر چھوڑو تو تم (وہ شکار کھاؤ) اور اگر تم دوسرا کتا اپنے کتے کے ساتھ پاؤ تو تم وہ شکار چھوڑ دو کیونکہ تم نے اپنے کتے پر بسم اللہ کہی تھی نہ کہ دوسرے کتے پر۔
A similar report was narrated from ‘Adiyy bin Hatim. (Sahih)