مردار کی چربی سے نفع حاصل کرنے کی ممانعت
راوی: قتیبہ , لیث , یزید بن ابی حبیب , عطاء بن ابی رباح , جابر بن عبداللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَکَّةَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّهُ يُطْلَی بِهَا السُّفُنُ وَيُدَّهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ فَقَالَ لَا هُوَ حَرَامٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِکَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمْ الشُّحُومَ جَمَّلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَکَلُوا ثَمَنَهُ
قتیبہ، لیث، یزید بن ابی حبیب، عطاء بن ابی رباح، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے انہوں نے سنا کہ جس سال مکہ مکرمہ فتح ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت مکہ مکرمہ میں تھے (تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) اللہ تعالیٰ نے حرام فرمایا ہے شراب، مردار سور اور بتوں کو فروخت کرنے اور خریدنے سے۔ اس پر لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مردار کی چربی تو استعمال ہوتی ہے اور اس کو کشتیوں پر لگاتے ہیں اور کھالوں پر ملتے ہیں اور رات میں روشنی کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں وہ حرام ہے پھر ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ اور برباد کر دے جس وقت اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی حرام فرما دی تو اس کو (پہلے تو) گلایا پھر اس کو فروخت کیا اور اس کی قیمت لگائی۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas, from Maimunah, that a mouse fell into some cooking fat and died. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was asked (about that) and he said: “Throw it away, and whatever is around it, and eat (the rest).” (Sahih)