مردار کی کھال سے متعلق
راوی: عبیداللہ بن سعید , معاذ بن ہشام , وہ اپنے والد سے , قتادة , حسن , جون بن قتادة , سلمہ بن محبق
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ دَعَا بِمَائٍ مِنْ عِنْدِ امْرَأَةٍ قَالَتْ مَا عِنْدِي إِلَّا فِي قِرْبَةٍ لِي مَيْتَةٍ قَالَ أَلَيْسَ قَدْ دَبَغْتِهَا قَالَتْ بَلَی قَالَ فَإِنَّ دِبَاغَهَا ذَکَاتُهَا
عبیداللہ بن سعید، معاذ بن ہشام، وہ اپنے والد سے، قتادہ، حسن، جون بن قتادہ، سلمہ بن محبق سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک خاتون کے ہاتھ سے پانی منگایا۔ اس نے عرض کیا میرے پاس تو وہ پانی مرے ہوئے جانور کی مشک میں ہے۔ (یعنی میرے خیال میں وہ پانی پاک نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے دباغت کی تھی؟ اس نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر تو وہ کھال دباغت سے پاک ہو گئی۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was asked about the hides of dead animals.” He said: “Tanning it purifies it.” (Sahih)