مردار کی کھال سے متعلق
راوی: ربیع بن سلیمان بن داؤد , اسحق بن بکر , ابن مضر , وہ اپنے والد سے , جعفر بن ربیعة , ابوخیر , ابن وعلة
أَخْبَرَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ بَکْرٍ وَهُوَ ابْنُ مُضَرَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْخَيْرِ عَنْ ابْنِ وَعْلَةَ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ إِنَّا نَغْزُو هَذَا الْمَغْرِبَ وَإِنَّهُمْ أَهْلُ وَثَنٍ وَلَهُمْ قِرَبٌ يَکُونُ فِيهَا اللَّبَنُ وَالْمَائُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ الدِّبَاغُ طَهُورٌ قَالَ ابْنُ وَعْلَةَ عَنْ رَأْيِکَ أَوْ شَيْئٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَلْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ
ربیع بن سلیمان بن داؤد، اسحاق بن بکر، ابن مضر، وہ اپنے والد سے، جعفر بن ربیعة، ابوخیر، ابن وعلة سے ابن عباس نے دریافت کیا کہ ہم لوگ جہاد کے واسطے مغربی ممالک جاتے ہیں وہاں کے لوگ بت پرستی میں مبتلا ہیں اور ان کے پاس پانی اور دودھ کی مشکیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے (جوابا) کہا جس چمڑے میں دباغت ہو جائے تو وہ پاک ہے۔ میں نے کہا یہ تم اپنی عقل و فہم سے کہہ رہے ہو یا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے جوابا کہا نہیں! نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was asked about the hides of dead animals.” He said: “Tanning it purifies it.” (Sahih)