مردار کی کھال سے متعلق
راوی: محمد بن سلمہ و حارث بن مسکین , ابن قاسم , مالک , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ , ابن عباس
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْکِينٍ قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ کَانَ أَعْطَاهَا مَوْلَاةً لِمَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ هَلَّا انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَکْلُهَا
محمد بن سلمہ و حارث بن مسکین، ابن قاسم، مالک، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبد اللہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت میمونہ کی آزاد کی ہوئی باندی کو عطاء فرمائی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے کس وجہ سے نفع نہیں اٹھایا اس کی کھال سے۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ تو مردار ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صرف مردار کا کھانا حرام ہے۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas: “Maimunah told me that a
sheep died, and the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Why don’t you tan its skin and make use of it’?” (Sahih)