مردار کی کھال سے متعلق
راوی: قتیبہ , سفیان , زہری , عبیداللہ بن عبداللہ , ابن عباس , میمونہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَی شَاةٍ مَيِّتَةٍ مُلْقَاةٍ فَقَالَ لِمَنْ هَذِهِ فَقَالُوا لِمَيْمُونَةَ فَقَالَ مَا عَلَيْهَا لَوْ انْتَفَعَتْ بِإِهَابِهَا قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ إِنَّمَا حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَکْلَهَا
قتیبہ، سفیان، زہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، ابن عباس، میمونہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مردہ بکری دیکھی جو کہ پڑی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ بکری کس کی ہے؟ لوگوں نے عرض کیا حضرت میمونہ کی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر کسی قسم کا کوئی گناہ نہیں تھا کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ اس بکری کی کھال سے نفع حاصل کرتیں۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ بکری مردار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مردار کا صرف کھانا حرام فرمایا ہے (نہ کہ اس کی کھال یا بال یا سینگوں سے نفع حاصل کرنا)۔
Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم saw a dead sheep that belonged to the freed slave woman of Maimunah, and had come from the Sadaqah.” He said: “Why don’t you take off its hide and make use of it?” They said: “It is dead meat.” He said: “It is only unlawful to eat it.” (Sahih)