لڑکی کی جانب سے کس قدر بکریاں ہونا چاہئیں؟
راوی: قتیبہ , سفیان , عبیداللہ , ابن ابویزید , سباع بن ثابت , ام کرز
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أُمِّ کُرْزٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَنْ الْغُلَامِ شَاتَانِ وَعَنْ الْجَارِيَةِ شَاةٌ لَا يَضُرُّکُمْ ذُکْرَانًا کُنَّ أَمْ إِنَاثًا
قتیبہ، سفیان، عبیداللہ، ابن ابویزید، سباع بن ثابت، ام کرز سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حدیبیہ میں ہدی کے گوشت کا دریافت کرنے کے واسطے حاضر ہوئی میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ لڑکے پر دو بکریاں ہیں (یعنی عقیقہ میں) اور لڑکی پر ایک بکری مذکر ہوں یا مونث اس میں کوئی حرج نہیں ہے (یعنی جائز دونوں ہیں اختلاف افضل اور غیر افضل کا ہے کہ لڑکے کے واسطے دو بکریاں اور لڑکی کے واسطے ایک بکری)۔
It was narrated from Qatadah, from Al-Hasan, from Samurah bin Jundab that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Every boy is in pledge for his ‘AqIqah, so slaughter (the animal) for him on the seventh day, and shave his head, and name him.” (Hasan)