امام کی فرماں برداری کا حکم
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , شعبہ , یحیی بن حصین
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَی بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ جَدَّتِي تَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَلَوْ اسْتُعْمِلَ عَلَيْکُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ يَقُودُکُمْ بِکِتَابِ اللَّهِ فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، یحیی بن حصین سے روایت ہے کہ میں نے اپنی دادی سے سنا وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا حجة الوداع میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ اگر تم پر ایک حبشی غلام حکمران ہو اور اللہ کی کتاب کے مطابق وہ حکم کرے تو اس کے حکم کو سنو اور اس کی فرمانبرداری کرو۔