غلاموں کو بیعت کرنا
راوی: قتیبہ , لیث , ابوزبیر , جابر
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَائَ عَبْدٌ فَبَايَعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْهِجْرَةِ وَلَا يَشْعُرُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ عَبْدٌ فَجَائَ سَيِّدُهُ يُرِيدُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعْنِيهِ فَاشْتَرَاهُ بِعَبْدَيْنِ أَسْوَدَيْنِ ثُمَّ لَمْ يُبَايِعْ أَحَدًا حَتَّی يَسْأَلَهُ أَعَبْدٌ هُوَ
قتیبہ، لیث، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ ایک غلام حاضر ہوا اور اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہجرت پر بیعت کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو علم نہ تھا کہ یہ غلام ہے پھر اس کا مالک اس کو لینے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو میرے ہاتھ فروخت کر دو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو کالے غلام دے کر اس کو خرید لیا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کو بیعت نہ کرتے جس وقت تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود دریافت نہ فرما لیتے کہ وہ غلام تو نہیں ہے۔
It was narrated from Salamah bin Al-Akwa’ that he entered upon Al- who said: “son of Al Akwa’, you have turned on your heels (i.e., deserted Islam) by staying in the desert with the Bedouins.” He said: “No; the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم gave me permission to stay in the desert with the Bedouins.” (Sahih)