سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ بیعت سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 483

ہر ایک حکم پر بیعت کرنا چاہے وہ حکم پسند ہوں یا ناپسند۔

راوی: محمد بن قدامة , جریر , مغیرة , ابووائل شعبی , جریر

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ وَالشَّعْبِيِّ قَالَا قَالَ جَرِيرٌ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهُ أُبَايِعُکَ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا أَحْبَبْتُ وَفِيمَا کَرِهْتُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَ تَسْتَطِيعُ ذَلِکَ يَا جَرِيرُ أَوَ تُطِيقُ ذَلِکَ قَالَ قُلْ فِيمَا اسْتَطَعْتُ فَبَايَعَنِي وَالنُّصْحِ لِکُلِّ مُسْلِمٍ

محمد بن قدامہ، جریر، مغیرة، ابووائل شعبی، جریر سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سننے اور ہر ایک حکم کی فرمانبرداری کرنے پر بیعت کرتا ہوں وہ حکم مجھ کو پسند ہوں یا نا پسند ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے جریر تم اس کی طاقت رکھتے ہو تم اس طریقہ سے کہو کہ مجھ سے جہاں تک ہو سکے گا میں فرمانبرداری کروں گا پھر تم بیعت کرو اس بات پر کہ میں ہر ایک مسلمان کا خیر خواہ رہوں گا

It was narrated that Jarir said: “I came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he mentioned something similar. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں