سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ بیعت سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 478

ہجرت منقطع ہونے کے سلسلہ میں اختلاف سے متعلق حدیث

راوی: محمد بن داؤد , معلی بن اسد , وہیب بن خالد , عبداللہ بن طاؤس , وہ اپنے والد سے , صفوان بن امیة

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا إِلَّا مُهَاجِرٌ قَالَ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَکَّةَ وَلَکِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ فَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا

محمد بن داؤد، معلی بن اسد، وہیب بن خالد، عبداللہ بن طاؤس، وہ اپنے والد سے، صفوان بن امیہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! لوگ یہ کہتے ہیں کہ جنت میں داخل نہ ہوگا مگر وہ شخص کہ جس نے ہجرت کی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس وقت سے مکہ مکرمہ فتح ہوا تو ہجرت نہیں رہی لیکن جہاد باقی ہے اور نیک نیت باقی ہے تو جس وقت تم سے جہاد میں شرکت کرنے کے لئے کہا جائے تو تم لوگ جہاد کے واسطے نکل پڑو۔

It was narrated that Nu’aim bin Dijajah said: “I heard ‘Umar bin Al-Khattab say: ‘There is no more emigration (Hijrah) after the death of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں