کسی کی فضیلت پر صبر کرنے پر بیعت کرنا
راوی: قتیبہ , یعقوب , ابوحازم , ابوصالح , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَيْکَ بِالطَّاعَةِ فِي مَنْشَطِکَ وَمَکْرَهِکَ وَعُسْرِکَ وَيُسْرِکَ وَأَثَرَةٍ عَلَيْکَ
قتیبہ، یعقوب، ابوحازم ، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمہارے ذمہ فرمانبرداری کرنا لازم ہے (یعنی امیر المومنین کی فرمانبرداری کرنا لازم ہے) چاہے تم خوش ہو یا غمگین ہو چاہے سختی ہو یا آسانی۔ اگرچہ تمہارے اوپر دوسرے کا مقام بڑھایا جائے (اور وہ تم سے زیادہ حقدار نہ ہو) جب بھی فرمانبرداری کرنا لازم ہے یہاں تک کہ خلاف شرح نہ ہو اور جو شریعت کے خلاف ہو تو اس میں کسی کی فرمانبرداری لازم نہیں ہے۔
Jarir said: “I pledged to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم to hear and obey and to be sincere toward every Muslim.” (Sahih).