مال فئے کی تقسیم
راوی: عمرو بن یحیی , محبوب , ابواسحق , زائدة , عبدالملک بن ابوسلیمان , عطاء
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا مَحْبُوبٌ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَائٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْئٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَی قَالَ خُمُسُ اللَّهِ وَخُمُسُ رَسُولِهِ وَاحِدٌ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْمِلُ مِنْهُ وَيُعْطِي مِنْهُ وَيَضَعُهُ حَيْثُ شَائَ وَيَصْنَعُ بِهِ مَا شَائَ
عمرو بن یحیی، محبو ب، ابواسحاق ، زائدة، عبدالملک بن ابوسلیمان، عطاء سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے قول" وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْئٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَی " کی تفسیر میں فرمایا تم جو مال غنیمت حاصل کرو اس کا پانچواں حصہ اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ذوی القربی کا ہے تو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ہی حصہ تھا یعنی اللہ کے واسطے الگ کوئی حصہ نہیں تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حصہ میں سے لوگوں کو سواریاں دیتے نقد دیتے اور جس جگہ چاہتے صرف اور خرچہ فرماتے اور جو دل چاہتا خرچ فرماتے۔
It was narrated that Musa bin Abi ‘Aishah said: “I asked Yal bin Al-Jazzar about this Verse: And know that whatever of spoils of war that you may gain, verily, one-fifth of it is assigned to Allah, and to the Messenger” He said: “I said: ‘How much of the Khumus did the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم take?’ He said: ‘One-fifth of the Khumus.” (Sahih)