سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 425

مسلمان کا خون حرام ہونا

راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , منصور , ربیع , ابوبکر

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْصُورٌ قَالَ سَمِعْتُ رِبْعِيًّا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَشَارَ الْمُسْلِمُ عَلَی أَخِيهِ الْمُسْلِمِ بِالسِّلَاحِ فَهُمَا عَلَی جُرُفِ جَهَنَّمَ فَإِذَا قَتَلَهُ خَرَّا جَمِيعًا فِيهَا

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، منصور، ربیع، ابوبکر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر ہتھیار اٹھائے (اور دوسرا بھی ساتھ ہی ہاتھ اٹھائے) تو دونوں کے دونوں دوزخ کے کنارے پر ہیں پھر جس وقت قتل کیا تو دوزخ میں گر جائیں گے (واضح رہے کہ یہ حکم اس صورت میں ہے کہ جس وقت وہ دونوں کے دونوں ایک دوسرے کو قتل کرنے کی نیت سے ہتھیار اٹھائیں) اور اگر ایک نے ہتھیار اٹھایا اور دوسرے شخص نے اپنے کو بچانا چاہا تو ہتھیار اٹھانے والا (یعنی لڑائی میں پہل کرنے والا) دوزخ میں جائے گا۔

It was narrated from Abu Musa that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “If two Muslims confront each other with swords, and one kills the other, they will both be in Hell.” It was said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, (we understand about) the killer, but what about the one who is killed?” He said: “He wanted to kill his companion.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں