اگر کوئی شخص مال لوٹنے لگ جائے تو کیا کیا جائے؟
راوی: قتیبہ , لیث , ابن ہاد , عمرو بن قہید غفاری , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ عَمْرِو بْنِ قُهَيْدٍ الْغِفَارِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ عُدِيَ عَلَی مَالِي قَالَ فَانْشُدْ بِاللَّهِ قَالَ فَإِنْ أَبَوْا عَلَيَّ قَالَ فَانْشُدْ بِاللَّهِ قَالَ فَإِنْ أَبَوْا عَلَيَّ قَالَ فَانْشُدْ بِاللَّهِ قَالَ فَإِنْ أَبَوْا عَلَيَّ قَالَ فَقَاتِلْ فَإِنْ قُتِلْتَ فَفِي الْجَنَّةِ وَإِنْ قَتَلْتَ فَفِي النَّارِ
قتیبہ، لیث، ابن ہاد، عمرو بن قہید غفاری، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک آدمی خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر کوئی شخص ظلم سے میرا مال لینے کے واسطے آجائے تو مجھ کو کیا کرنا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس شخص کو اللہ کی قسم دینا چاہیے۔ اس نے کہا اگر وہ شخص یہ بات نہ مانے تو کیا کرنا چاہیے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو دوبارہ اللہ کی قسم دینا چاہیے۔ اس نے پھر عرض کیا اگر وہ جب بھی نہ مانے تو کیا کرنا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایسی صورت میں اس شخص سے جنگ کرو اگر تم قتل کر دیئے گئے تو تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے اور اگر وہ (ظالم) مارا گیا تو وہ دوزخ میں جائے گا۔
It was narrated that ‘Abdullah bin ‘Arnr said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘Whoever fights to protect his wealth and is killed, he is a martyr.” (Sahih)