سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شرطوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 266

ان مختلف عبارات کا تذکرہ جو کہ کھیتی کے سلسلہ میں منقول ہیں

راوی: عمرو بن زرارہ , اسماعیل , ایوب , محمد

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ لَمْ أَعْلَمْ شُرَيْحًا کَانَ يَقْضِي فِي الْمُضَارِبِ إِلَّا بِقَضَائَيْنِ کَانَ رُبَّمَا قَالَ لِلْمُضَارِبِ بَيِّنَتَکَ عَلَی مُصِيبَةٍ تُعْذَرُ بِهَا وَرُبَّمَا قَالَ لِصَاحِبِ الْمَالِ بَيِّنَتَکَ أَنَّ أَمِينَکَ خَائِنٌ وَإِلَّا فَيَمِينُهُ بِاللَّهِ مَا خَانَکَ

عمرو بن زرارہ، اسماعیل، ایوب، حضرت محمد نے کہا کہ حضرت شریح (جو کہ کوفہ کے قاضی تھے) وہ مضاربت کرنے والے کے سلسلہ میں دو طرح سے حکم فرمایا کرتے تھے کبھی تو وہ مضا رب کو فرماتے کہ تم اس مصیبت پر گواہ لاؤ کہ تم جس کی وجہ سے معذور ہو اور ضمان ادا نہ کرنا پڑے اور کبھی مال والے سے کہتے کہ تم اس بات پر گواہ لاؤ کہ مضارب نے کسی قسم کی کوئی خیانت نہیں کی تم اس سے حلف لے لو اس نے اللہ تعالیٰ کی کوئی کسی قسم کی خیانت نہیں کی۔

It was narrated that said: “I formed a partnership with OAmmar and Saad on the day of Badr. Saad brought two prisoners but ‘Ammar and I did not bring anything.” (Da‘if)

یہ حدیث شیئر کریں