سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شرطوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 245

زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث

راوی: ہشام بن عمار , یحیی بن حمزہ , اوزاعی , حفص بن غیاث , نافع

أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ عِنَانٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ يُکْرِي أَرْضَهُ بِبَعْضِ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا فَبَلَغَهُ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَزْجُرُ عَنْ ذَلِکَ وَقَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ قَالَ کُنَّا نُکْرِي الْأَرْضَ قَبْلَ أَنْ نَعْرِفَ رَافِعًا ثُمَّ وَجَدَ فِي نَفْسِهِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَی مَنْکِبِي حَتَّی دُفِعْنَا إِلَی رَافِعٍ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ أَسَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ فَقَالَ رَافِعٌ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُکْرُوا الْأَرْضَ بِشَيْئٍ

ہشام بن عمار، یحیی بن حمزہ، اوزاعی، حفص بن غیاث، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر اپنی زمین کو اس غلہ کے عوض اجرت پر دیا کرتے تھے کہ جو غلہ اس زمین سے پیدا ہو پس حضرت عبداللہ بن عمر کو یہ اطلاع ملی حضرت رافع بن خدیج سے کہ کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے اور وہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے۔ اس پر حضرت عمر فرمانے لگے کہ ہم لوگ زمین کو کرایہ پر چلاتے تھے جب کہ ہم لوگ حضرت رافع بن خدیج کو نہیں پہچانتے تھے پھر جب کچھ خیال آیا تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کاندھے پر رکھ دیا چنانچہ میں نے حضرت رافع بن خدیج تک ان کو پہنچایا۔ حضرت رافع سے عبداللہ بن عمر نے دریافت کیا کہ کیا تم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات سنی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین کو اجرت پر دینے سے منع فرمایا ہے؟ تو حضرت رافع نے فرمایا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگ زمین کو کسی چیز کے بدلہ اجرت پر نہ دیا کرو۔

It was narrated from Nafi’ that he narrated: “Ibn ‘Umar used to lease his land in return for some of its produce. Then he heard that Rafi’ bin Khadij warned against that. He said: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade that.’ He said: ‘We used to lease our land before we came to know Rafi’.’ Then he (Ibn ‘Umar) became unsure, so he put his hand on my shoulder and we went to Rafi’. ‘Abdullah said to him: ‘Did you hear the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbid leasing land?’ Rafi’ said: ‘I heard the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: Do not lease land in return for anything.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں