زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث
راوی: اسماعیل بن مسعود , خالد بن حارث , عبیداللہ بن عمر , نافع
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ رَجُلًا أَخْبَرَ ابْنَ عُمَرَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَأْثُرُ فِي کِرَائِ الْأَرْضِ حَدِيثًا فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ أَنَا وَالرَّجُلُ الَّذِي أَخْبَرَهُ حَتَّی أَتَی رَافِعًا فَأَخْبَرَهُ رَافِعٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ فَتَرَکَ عَبْدُ اللَّهِ کِرَائَ الْأَرْضِ
اسماعیل بن مسعود، خالد بن حارث، عبیداللہ بن عمر، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عمر کو اطلاع دی کہ حضرت رافع بن خدیج ایک روایت بیان فرماتے ہیں زمین کے کرایہ پر دینے سے متعلق۔ حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں اور وہ شخص دونوں حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ حضرت رافع بن خدیج کے پاس جانے کے لئے روانہ ہوئے حضرت رافع بن خدیج نے حضرت عبداللہ بن عمر کو یہ اطلاع سنائی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا تھا زمین کو اجرت پر دینے سے چنانچہ اس روز سے حضرت عبداللہ بن عمر نے زمین کو اجرت پر دینا چھوڑ دیا۔
It was narrated from Nafi’: “A man told Ibn ‘Umar that Rafi’ bin Khadij had narrated a Hadith concerning leasing of land. He and I, along with the man who had told him that, went to Rafi’, and he told us that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم had forbidden leasing land. So ‘Abdullah stopped leasing land.” (Sahih)