زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث
راوی: عبدالملک بن شعیب بن لیث بن سعد , ان کے والد , ان کے دادا , عقیل بن خالد , ابن شہاب , سالم بن عبداللہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ أَخْبَرَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ کَانَ يُکْرِي أَرْضَهُ حَتَّی بَلَغَهُ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ کَانَ يَنْهَی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ فَلَقِيَهُ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ يَا ابْنَ خَدِيجٍ مَاذَا تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي کِرَائِ الْأَرْضِ فَقَالَ رَافِعٌ لِعَبْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ عَمَّيَّ وَکَانَا قَدْ شَهِدَا بَدْرًا يُحَدِّثَانِ أَهْلَ الدَّارِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَقَدْ کُنْتُ أَعْلَمُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْأَرْضَ تُکْرَی ثُمَّ خَشِيَ عَبْدُ اللَّهِ أَنْ يَکُونَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْدَثَ فِي ذَلِکَ شَيْئًا لَمْ يَکُنْ يَعْلَمُهُ فَتَرَکَ کِرَائَ الْأَرْضِ أَرْسَلَهُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ
عبدالملک بن شعیب بن لیث بن سعد، ان کے والد، ان کے دادا، عقیل بن خالد، ابن شہاب، حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر اپنی زمین کرایہ پر دیا کرتے تھے تو ان کو یہ اطلاع ملی کہ حضرت رافع بن خدیج زمین کو اجرت پر دینے سے منع فرماتے ہیں چنانچہ عبداللہ بن عمر نے ان سے ملاقات فرمائی اور ان سے کہا کہ وہ کون سی حدیث ہے کہ جس کو تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہو زمین کو اجرت پر دینے کے سلسلہ میں۔ تو حضرت رافع بن خدیج نے کہا عبداللہ بن عمر سے کہ میں نے اپنے چچاؤں سے سنا اور وہ دونوں غزوہ بدر میں شریک رہ چکے ہیں وہ بیان اور نقل کرتے تھے حدیث اپنے گھر والوں کے سامنے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا۔ چنانچہ عبداللہ بن عمر یہ بات سن کر فرمانے لگے میں اچھی طرح سے واقف ہوں کہ دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زمین کرایہ اور اجرت پر دی جایا کرتی تھی پھر عبداللہ بن عمر ڈرے اس بات سے اور انہوں نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سلسلہ میں جو فرمایا ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس وجہ سے زمین کو کرایہ اور اجرت پر دینا چھوڑ دیا۔
similar translation of previous Hadith.