زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث
راوی: زیاد بن ایوب , ابن علیہ , ایوب یعلی بن حکیم , سلیمان بن یسار , رافع بن خدیج
أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ عَنْ يَعْلَی بْنِ حَکِيمٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ کُنَّا نُحَاقِلُ بِالْأَرْضِ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُکْرِيهَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالطَّعَامِ الْمُسَمَّی فَجَائَ ذَاتَ يَوْمٍ رَجُلٌ مِنْ عُمُومَتِي فَقَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ کَانَ لَنَا نَافِعًا وَطَوَاعِيَةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ أَنْفَعُ لَنَا نَهَانَا أَنْ نُحَاقِلَ بِالْأَرْضِ وَنُکْرِيَهَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالطَّعَامِ الْمُسَمَّی وَأَمَرَ رَبَّ الْأَرْضِ أَنْ يَزْرَعَهَا أَوْ يُزْرِعَهَا وَکَرِهَ کِرَائَهَا وَمَا سِوَی ذَلِکَ أَيُّوبُ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ يَعْلَی
زیاد بن ایوب، ابن علیہ، ایوب یعلی بن حکیم، سلیمان بن یسار، حضرت رافع بن خدیج سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کھیتی فروخت کیا کرتے تھے اور ہم لوگ تہائی یا چوتھائی کے عوض کرایہ اور اجرت پر دیا کرتے تھے یا مقررہ کھانے پر اجرت دیا کرتے تھے چنانچہ ایک دن میرے چچاؤں میں سے ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ مجھ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسا کام سے منع فرمایا کہ جو کام ہم لوگوں کے نفع کا تھا اور ہمارے لئے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرمانبرداری زیادہ نفع بخش ہے اور ہم لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا حقل کرنے سے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو تہائی چوتھائی بٹائی کرایہ دینے سے منع فرمایا اور مقرر کھانے پر بھی دینے سے منع فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین والے کو حکم فرمایا کہ وہ خود کھیتی کرے یا دوسرے سے کھیتی کرائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بٹائی کرنے کو برا سمجھا اور جو اس کے علاوہ صورت ہوں ان سے بھی منع فرمایا ہے۔
It was narrated from Ayyub who said: “Ya’la bin Al-Hakim wrote to me (saying): ‘I heard Sulaimán bin Yasar narrating from Rafi’ bin Khadij, who said: “We used to lease land on the basis of Al-Muiiaqalah, leasing it in return for one-third or one-quarter of the yield, and a specified amount of food (produce). (Sahih) (And) Saeed reported it from Ya’la bin Hakim.