اگر والد اپنے لڑکے کو ہبہ کرنے کے بعد ہبہ واپس لے لے؟
راوی: محمد بن حاتم , حبان , عبداللہ ابراہیم بن نافع , حسن بن مسلم , طاؤس
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَهَبَ هِبَةً ثُمَّ يَرْجِعَ فِيهَا إِلَّا مِنْ وَلَدِهِ قَالَ طَاوُسٌ کُنْتُ أَسْمَعُ وَأَنَا صَغِيرٌ عَائِدٌ فِي قَيْئِهِ فَلَمْ نَدْرِ أَنَّهُ ضَرَبَ لَهُ مَثَلًا قَالَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ فَمَثَلُهُ کَمَثَلِ الْکَلْبِ يَأْکُلُ ثُمَّ يَقِيئُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ
محمد بن حاتم، حبان، عبداللہ ابراہیم بن نافع، حسن بن مسلم، حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی شخص کے واسطے یہ بات جائز نہیں ہے کہ ہبہ کرے اور ہبہ کرنے کے بعد اس کو واپس لے سوائے والد کے وہ اپنے لڑکے کو ہبہ کرنے کے بعد اس کو واپس لے سکتا ہے۔ اور حضرت طاؤس نقل فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات سنی تھی اور میں ان دنوں کم عمر تھا اور وہ جملہ میں نے سنا تھا وہ جملہ تھا (یعنی اپنی قے کرنے کے بعد اس کو خود واپس لینا تھا) اور نامعلوم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ مثال اس شخص کے واسطے بیان فرمائی تھی یا نہیں اور وہ یہ ہے پھر جو شخص یہ کام کرے اس کی مثال کتے کی طرح ہے جو کہ کھاتا ہے اور پھر قے کر دیتا ہے اور پھر اس قے کو کھا لیتا ہے۔
It was narrated that Tawus said: “The Messenger of Allah said: ‘It is not permissible for anyone to give a gift then take it back, except from one’s son.” Tawus said: “When I was young I used to hear (the phrase), ‘The one who goes back to his vomit,’ but we did not realize that this was a similitude.” He said: “The likeness of the one who does that is that of a dog which eats then vomits, then goes back to its vomit.” (Sahih)