زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث
راوی: ہشام بن عمار , یحیی بن حمزہ , اوزاعی , عطاء , جابر
أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ لِأُنَاسٍ فُضُولُ أَرَضِينَ يُکْرُونَهَا بِالنِّصْفِ وَالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ يُزْرِعْهَا أَوْ يُمْسِکْهَا وَافَقَهُ مَطَرُ بْنُ طَهْمَانَ
ہشام بن عمار، یحیی بن حمزہ، اوزاعی، حضرت عطاء، حضرت جابر سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے تھے کہ لوگوں کے پاس ان کی ضرورت سے زیادہ زمینیں تھیں جنہیں وہ نصف ، تہائی اور چوتھائی پیداوار کے عوض دیا کرتے تھے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کے پاس زمین ہو تو وہ خود اس میں کھیتی یا بے زراعت کے یعنی کسی کو کرایہ پر نہ دیوے۔
It was narrated that Jabir bin ‘Abdullah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم addressed us and said:‘Whoever has land, let him cultivate it or give it to someone else to cultivate, and let him not rent it out.” (Sahih)