سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الا شربة ۔ حدیث 1928

ان برتنوں سے متعلق کہ جن میں نبیذ تیار کرنا ممنوع ہے۔ مٹی کے برتن (اس میں تیزی جلدی آتی ہے) میں نبیذ تیار کرنے کے ممنوع ہونے سے متعلق حدیث کا بیان

راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , شعبہ , ابومسلمہ , عبدالعزیز یعنی ابن اسید

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ أَسِيدٍ الطَّاحِيَّ بَصْرِيٌّ يَقُولُ سُئِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ نَهَانَا عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، ابومسلمہ، عبدالعزیز یعنی ابن اسید سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن زبیر سے کسی نے دریافت کیا جر کی نبیذ کے متعلق تو انہوں نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔

It was narrated that Ash Shaibani said: “I heard Ibn Abi Awfa say: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade Nabidh made in green earthenware jars.’ I said: ‘And white ones?’ He said: ‘I do not know.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں