سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الا شربة ۔ حدیث 1925

ان برتنوں سے متعلق کہ جن میں نبیذ تیار کرنا ممنوع ہے۔ مٹی کے برتن (اس میں تیزی جلدی آتی ہے) میں نبیذ تیار کرنے کے ممنوع ہونے سے متعلق حدیث کا بیان

راوی: ترجمہ سابقہ حدیث کے مطابق ہے

أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي الزَّرْقَائِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَا سَمِعْنَا طَاوُسًا يَقُولُ جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَنَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ نَعَمْ زَادَ إِبْرَاهِيمُ فِي حَدِيثِهِ وَالدُّبَّائِ

ہارون بن زید بن یزید بن ابی زرقاء اپنے والد سے،شعبہ،سلیمان تیمی اور ابراہیم بن میسرہ دونوں فرماتے ہیں ہم نے طاؤس سے سنا روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے دریافت کیا کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مٹی کے برتن سے نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں! اس پر حضرت طاؤس نے بیان کیا خدا اللہ کی قسم! میں نے یہ حضرت عبداللہ بن عمر سے سنا ہے۔ لیکن اس میں اس قدر اضافہ ہے کہ تونبے کی نبیذ سے بھی منع فرمایا۔

It was narrated that Abu Maslamah said: “I heard ‘Abdul Aziz — that is, bin Asid At-Tahi from Al-Basrah — say: ‘Ibn Az Zubair was asked about soaking (fruits) in earthenware jar and he said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade us from that.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں