سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الا شربة ۔ حدیث 1915

بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟

راوی: ابوبکر بن علی , نصر بن علی , وہ اپنے والد سے , ابراہیم بن نافع , ابن طاؤس ,

أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ آيَةَ الْخَمْرِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ الْمِزْرَ قَالَ وَمَا الْمِزْرُ قَالَ حَبَّةٌ تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ فَقَالَ تُسْکِرُ قَالَ نَعَمْ قَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ

ابوبکر بن علی، نصر بن علی، وہ اپنے والد سے، ابراہیم بن نافع، ابن طاؤس، وہ اپنے والد سے، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا پھر آیت خمر کو نقل فرمایا ایک شخص نے دریافت کیا یا رسول اللہ! مزر کے متعلق کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا مزر کیا ہے؟ اس نے عرض کیا وہ ایک دانہ ہے جو کہ ملک یمن میں تیار کیا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس میں نشہ ہوتا ہے؟ اس نے کہا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے۔

It was narrated from ‘Amir bin Saad, from his father, that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “I forbid to you small amounts of whatever intoxicates in large amounts.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں