ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے
راوی: سوید , عبداللہ , الاسود بن شیبان سدوسی ، آدمی نے عطاء
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّا نَرْکَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الْأَشْرِبَةُ فِي الْأَسْوَاقِ لَا نَدْرِي أَوْعِيَتَهَا فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ هُوَ مَا أَقُولُ لَکَ
سوید، عبد اللہ، الاسود بن شیبان سدوسی سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ ہم لوگ سفر پر روانہ ہوتے ہیں اور ہم لوگ بازاروں میں شراب فروخت ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن ہم لوگوں کو اس کا علم نہیں کہ وہ شراب کن برتنوں میں تیار ہوئی تھی؟ حضرت عطاء نے فرمایا جو شراب نشہ لائے وہ حرام ہے پھر وہ آدمی کچھ فاصلہ پر گیا حضرت عطاء نے فرمایا میں جس طرح کہتا ہوں وہ اسی طرح ہے ( نشہ پیدا کرنے والی ہر چیز حرام ہے)۔
It was narrated that A bin Hazn said: “Umar bin ‘Abdul Aziz wrote to ‘Adiy bin Artah (saying): ‘Every intoxicant is
unlawful.” (Hasan)