سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الاستعاذة ۔ حدیث 1842

گرنے اور مکان تلے دب جانے سے پناہ

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , عبداللہ بن سعید , صیفی , ابوایوب انصاری , ابواسود

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي صَيْفِيٌّ مَوْلَی أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ السُّلَمِيِّ هَکَذَا قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَدْمِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ التَّرَدِّي وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْغَرَقِ وَالْحَرِيقِ وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِکَ مُدْبِرًا وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا

محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، عبداللہ بن سعید، صیفی، ابوایوب انصاری، ابواسود سلمی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے یا اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں اوپر سے گرنے سے (جیسے کسی بلندی یا پہاڑ وغیرہ سے گرنے سے) اور مکان سے گرنے سے اور اس میں دب جانے سے یا پانی میں غرق ہونے سے اور جل کر مرجانے سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں موت کے وقت شیطان کے بہکاوے سے اور پناہ مانگتا ہوں تیرے راستہ میں پیٹھ پھیر مرنے سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں سانپ کے زہر سے مرنے سے (یعنی سانپ کے ڈسنے سے)۔

It was narrated from Saeed, from Abu Hurairah who said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:(Allah, I seek refuge with You from knowledge that is of no benefit, a heart that is not humble, a soul that is not satisfied and a supplication that is not heard.)” (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: Saeed did not hear from Abli Hurairah, rather he heard it from his brother, from Abu Hurairah.

یہ حدیث شیئر کریں