سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الاستعاذة ۔ حدیث 1833

اعمال کی برائی سے پناہ مانگنے سے متعلق

راوی: یونس بن عبدالاعلی , ابن وہب , موسیٰ بن شیبہ , الاوزاعی , عبدة بن ابولبابة

أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ بَکَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدَةُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ يَسَافٍ قَالَ سُئِلَتْ عَائِشَةُ مَا کَانَ أَکْثَرُ مَا کَانَ يَدْعُو بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کَانَ أَکْثَرُ دُعَائِهِ أَنْ يَقُولَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ بَعْدُ

عمران بن بکار ،ابومغیرہ،اوزاعی،عبدہ، ابن بساف سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے دریافت کیا گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی وفات سے قبل اکثر کیا دعا مانگا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا آپ اکثر یہ دعا مانگتے تھے کہ یااللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے عمل کی برائی سے جو میں کرچکا ہوں اور جو میں نے ابھی نہیں کیا۔

It was narrated that Farwah bin Nawfal said: “I asked ‘Aishah: ‘Tell me of something that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to say in his supplication.’ She said: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to say:(Allah, I seek refuge with You from the evil of what I have done and from the evil of what I have not done.)”(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں