اعمال کی برائی سے پناہ مانگنے سے متعلق
راوی: یونس بن عبدالاعلی , ابن وہب , موسیٰ بن شیبہ , الاوزاعی , عبدة بن ابولبابة
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مُوسَی بْنُ شَيْبَةَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ أَنَّ ابْنَ يَسَافٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا کَانَ أَکْثَرُ مَا يَدْعُو بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ مَوْتِهِ قَالَتْ کَانَ أَکْثَرُ مَا کَانَ يَدْعُو بِهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ
یونس بن عبدالاعلی، ابن وہب، موسیٰ بن شیبہ، الاوزاعی، عبدة بن ابولبابة سے روایت ہے کہ ابن یساف نے ان سے دریافت فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی وفات سے قبل اکثر کیا دعا مانگا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا آپ اکثر یہ دعا مانگتے تھے کہ یااللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے عمل کی برائی سے جو میں کرچکا ہوں اور جو میں نے ابھی نہیں کیا۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to say: (Allah, I seek refuge with You from the evil of what I have done and from the evil of what I have not done yet.)” (Sahih)