کنجوسی سے پناہ مانگنے سے متعلق
راوی: محمد بن مثنی , معاذ بن ہشام , وہ اپنے والد سے , قتادة , انس
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْهَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، وہ اپنے والد سے، قتادہ، انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے یا اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجزی اور سستی سے کنجوسی اور بڑھاپے سے اور زندگی اور موت کے فتنے سے۔
Anas said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to say in his supplication:(Allah, I seek refuge in You from laziness, old age, cowardice, miserliness, the tribulation of the Dajjal and the torment of the grave.)” (Sahih)