پناہ چاہنا
راوی: محمود بن خالد , ولید , ابن جابر , قاسم ابوعبدالرحمن , عقبہ بن عامر
أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ بَيْنَا أَقُودُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَقَبٍ مِنْ تِلْکَ النِّقَابِ إِذْ قَالَ أَلَا تَرْکَبُ يَا عُقْبَةُ فَأَجْلَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَرْکَبْ مَرْکَبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ أَلَا تَرْکَبُ يَا عُقْبَةُ فَأَشْفَقْتُ أَنْ يَکُونَ مَعْصِيَةً فَنَزَلَ وَرَکِبْتُ هُنَيْهَةً وَنَزَلْتُ وَرَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ أَلَا أُعَلِّمُکَ سُورَتَيْنِ مِنْ خَيْرِ سُورَتَيْنِ قَرَأَ بِهِمَا النَّاسُ فَأَقْرَأَنِي قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَتَقَدَّمَ فَقَرَأَ بِهِمَا ثُمَّ مَرَّ بِي فَقَالَ کَيْفَ رَأَيْتَ يَا عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ اقْرَأْ بِهِمَا کُلَّمَا نِمْتَ وَقُمْتَ
محمود بن خالد، ولید، ابن جابر، قاسم ابوعبدالرحمن، عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میں گھاٹیوں میں سے ایک گھاٹی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری کا جانور کھینچ رہا تھا کہ اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عقبہ کیا تم سوار نہیں ہوتے؟ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کا خیال کیا اور عرض کیا میں کس طریقہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری پر چڑھ سکتا ہوں۔ کچھ دیر کے بعد پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم سوار نہیں ہوتے اے عقبہ! میں ڈر گیا کہ ایسا نہ ہو کہ نافرمانی کرنے سے گناہ ہو جائے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اترے اور میں کچھ دیر کے واسطے سوار ہوا پھر میں اترا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تجھ کو دو بہتر سورت سکھلاؤں؟ جن کو لوگوں نے پڑھا ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دو سورتیں۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ۔ پڑھائیں کہ اس دوران نماز کی تکبیر ہوگئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ گئے اور یہی سورتیں تلاوت فرمائیں پھر میرے سامنے سے نکلے اور فرمایا تم کیا سمجھے اے عقبہ! تم ان دونوں سورت کو پڑھو سونے اور اٹھنے کے وقت۔
It was narrated from ‘Uqbah bin ‘Amir that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “There have been revealed to me Verses the like of which has never been seen: ‘Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak..’ to the end of the Surah, and ‘Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind..’ to the end of the Surah.” (Sahih)