ایک جوتہ پہن کر چلنا ممنوع ہونے سے متعلق
راوی: اسحق بن ابراہیم , ابومعاویہ , الاعمش , ابورزین
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَی جَبْهَتِهِ يَقُولُ يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ تَزْعُمُونَ أَنِّي أَکْذِبُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِ أَحَدِکُمْ فَلَا يَمْشِ فِي الْأُخْرَی حَتَّی يُصْلِحَهَا
اسحاق بن ابراہیم، ابومعاویہ، اعمش، ابورزین سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو دیکھا وہ اپنی پیشانی پر ہاتھ پھیرتے تھے اور فرماتے تھے کہ اے عراق کے رہنے والو! تم لوگ سمجھتے ہو کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ بول رہا ہوں (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے جھوٹی بات کی نسبت کر رہا ہوں) میں شہادت دیتا ہوں میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ دوسرا (اکیلا) جوتا پہن کر نہ چلے جب تک کہ پہلے کو ٹھیک نہ کر لے۔
It was narrated that Abu Umamah bin Sahl said: “The pommel of the sword of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was of silver.” (Sahih)