سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1526

بیت الخلاء جاتے وقت انگوٹھی اتارنے سے متعلق

راوی: محمد بن معمر , ابوعاصم , مغیرہ بن زیاد , نافع , ابن عمر

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَلَمَّا رَآهُ أَصْحَابُهُ فَشَتْ خَوَاتِيمُ الذَّهَبِ فَرَمَی بِهِ فَلَا نَدْرِي مَا فَعَلَ ثُمَّ أَمَرَ بِخَاتَمٍ مِنْ فِضَّةٍ فَأَمَرَ أَنْ يُنْقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَکَانَ فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّی مَاتَ وَفِي يَدِ أَبِي بَکْرٍ حَتَّی مَاتَ وَفِي يَدِ عُمَرَ حَتَّی مَاتَ وَفِي يَدِ عُثْمَانَ سِتَّ سِنِينَ مِنْ عَمَلِهِ فَلَمَّا کَثُرَتْ عَلَيْهِ الْکُتُبُ دَفَعَهُ إِلَی رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَکَانَ يَخْتِمُ بِهِ فَخَرَجَ الْأَنْصَارِيُّ إِلَی قَلِيبٍ لِعُثْمَانَ فَسَقَطَ فَالْتُمِسَ فَلَمْ يُوجَدْ فَأَمَرَ بِخَاتَمٍ مِثْلِهِ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ

محمد بن معمر، ابوعاصم، مغیرہ بن زیاد، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی تین روز تک پہنی جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام نے دیکھا تو (چاروں طرف سے) سونے کی انگوٹھیاں پھیل گئیں (یعنی تمام ہی لوگ اس کو پہننے لگے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دیکھ کر انگوٹھی پھینک دی نہ معلوم وہ کیا ہوگئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور حکم فرمایا اس میں یہ عبارت کندہ کرانے کا محمد رسول اللہ وہ انگوٹھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں رہی۔ یہاں تک کہ ان کی وفات ہوگئی تو ان کے بعد وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات تک ان کے پاس رہی پھر حضرت عمر کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کی وفات ہوگئی پھر حضرت عثمان کے ہاتھ میں وہ انگوٹھی چھ سال تک رہی اور ان کے استعمال میں رہی جب کافی تعداد میں خطوط لکھے جانے لگے تو حضرت عثمان نے وہ انگوٹھی ایک انصاری کو عنایت فرما دی اس سے مہر لگائی جاتی رہی ایک روز وہ انصاری صحابی حضرت عثمان کے کنوئیں پر گئے تو وہ انگوٹھی اس میں گر گئی اس کی کافی تلاش کرائی گئی لیکن وہ نہ مل سکی تو حضرت عثمان نے ویسی ہی انگوٹھی بنوائے کا حکم دیا اور اس میں محمد رسول اللہ کندہ کرایا۔

It was narrated that Abu Bakr bin Musa said: “I was with Salim bin ‘Abdullah when Salim narrated from his father, that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The angels do not accompany groups of people have small bells with them.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں