انگوٹھی میں چاندی کی مقدار کا بیان
راوی: احمد بن سلیمان , زید بن حباب , عبداللہ بن مسلم , ابوطبیة , عبداللہ بن بریدہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ مِنْ أَهْلِ مَرْوَ أَبُو طَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ مَا لِي أَرَی عَلَيْکَ حِلْيَةَ أَهْلِ النَّارِ فَطَرَحَهُ ثُمَّ جَائَهُ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ شَبَهٍ فَقَالَ مَا لِي أَجِدُ مِنْکَ رِيحَ الْأَصْنَامِ فَطَرَحَهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ أَيِّ شَيْئٍ أَتَّخِذُهُ قَالَ مِنْ وَرِقٍ وَلَا تُتِمَّهُ مِثْقَالًا
احمد بن سلیمان، زید بن حباب، عبداللہ بن مسلم، ابوطبیة، عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور وہ لوہے کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں دیکھتا ہوں کہ تم اہل جہنم کا زیور پہن رہے ہو (یہ سن کر) اس نے وہ انگوٹھی اتار کر پھینک دی پھر وہ شخص آیا اور وہ پیتل کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تم سے بتوں کی بدبو محسوس کر رہا ہوں کیونکہ بت پیتل کے تیار ہوتے ہیں اس شخص نے وہ انگوٹھی اتار کر پھینک دی اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر میں انگوٹھی کس چیز کی تیار کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چاندی کی لیکن جس وقت وہ ایک مثقال سے کم ہو جائز ہے۔
It was narrated that Anas bin Malik said: “The ring of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was of silver and its stone (Fass) was made of silver too.” (Sahih)