سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1445

خواتین کو زیور اور سونے کے اظہار کی کراہت سے متعلق

راوی: وہب بن بیان , ابن وہب , عمرو بن حارث , ابوعشانة , معافری , عقبہ بن عامر

أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ هُوَ الْمَعَافِرِيُّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَمْنَعُ أَهْلَهُ الْحِلْيَةَ وَالْحَرِيرَ وَيَقُولُ إِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّونَ حِلْيَةَ الْجَنَّةِ وَحَرِيرَهَا فَلَا تَلْبَسُوهَا فِي الدُّنْيَا

وہب بن بیان، ابن وہب، عمرو بن حارث، ابوعشانة، معافری، عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممانعت فرماتے تھے اپنی بیویوں کو زیور اور ریشم پہننے سے اور فرماتے تھے اگر تم چاہتی ہو جنت کے زیور اور اس کا ریشم تو تم اس کو دنیا میں نہ پہنو۔

Asma’ bint Yazid narrated that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Any woman who puts on a necklace of gold, Allah will put something similar of fire around her neck. Any woman who puts earings of gold on her ears, Allah, Mighty and Sublime, will put earrings of fire on her ears on the Day of Resurrection.” (Da`if)

یہ حدیث شیئر کریں