اس نذر سے متعلق کہ جس میں رضاء الہی کا قصد نہ کیا جائے
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , ابن جریج , سلیمان الاحول , طاؤس , ابن عباس
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَقُودُ رَجُلًا فِي قَرَنٍ فَتَنَاوَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَطَعَهُ قَالَ إِنَّهُ نَذْرٌ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، ابن جریج، سلیمان احول، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک شخص کے پاس سے گزرنا ہوا اور وہ شخص ایک دوسرے شخص کو رسی میں باندھ کر کھینچ رہا تھا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس شخص کے پاس تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو (یعنی رسی کو) کاٹ دیا کہ جس سے وہ شخص دوسرے کو کھینچ رہا تھا۔ اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! اس شخص نے اس طریقہ سے نذر مانی تھی۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم passed by a man who was leading another man by a rope. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم took it, and cut it, and he said: ‘It is a vow.” (Sahih)