گناہ کے کام میں منت سے متعلق
راوی: عمرو بن علی , یحیی , مالک , طلحہ بن عبدالملک , قاسم , عائشہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ قَالَ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ
عمرو بن علی، یحیی، مالک، طلحہ بن عبدالملک، قاسم، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی نذر مانے تو اس کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کرے اور جو کوئی اس بات کی نذر مانے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرے گا تو اس کو لازم ہے کہ وہ اس نذر کو پورا نہ کرے یعنی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘Whoever vows to obey Allah, let him obey Him, and whoever vows to disobey Allah, let him not disobey Him.” (Sahih)