کسی عبادت کے واسطے منت ماننا
راوی: قتیبة , مالک , طلحة بن عبدالملک , قاسم , عائشہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ
قتیبہ ، مالک، طلحة بن عبدالملک، قاسم، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو کوئی نذر مانے کہ میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کروں گا تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کی اطاعت کرے اور جو شخص نذر مانے کہ میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کروں گا تو اس کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرے (کیونکہ گناہ کے کام میں قسم اور نذر کا پورا کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ اس کو توڑ دینا لازم ہے)۔
It was narrated from ‘Aishah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever vows to obey Allah, let him obey Him, and whoever vows to disobey Allah, let him not disobey Him.” (Sahih)