سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب ایمان اور اس کے ارکان ۔ حدیث 1329

منافق کی علامات

راوی: بشر بن خالد , محمد بن جعفر , شعبہ , سلیمان , عبداللہ بن مرة , مسروق , عبداللہ بن عمرو

أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعَةٌ مَنْ کُنَّ فِيهِ کَانَ مُنَافِقًا أَوْ کَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْ الْأَرْبَعِ کَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْ النِّفَاقِ حَتَّی يَدَعَهَا إِذَا حَدَّثَ کَذَبَ وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ

بشر بن خالد، محمد بن جعفر، شعبہ، سلیمان، عبداللہ بن مرة، مسروق، عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا چار عادتیں ہیں ایسی ہیں کہ جس کسی میں یہ چاروں عادات ہوں گی وہ شخص منافق ہے اور اگر اس میں ایک عادت ہے تو وہ ایک عادت نفاق کی ہے جس وقت تک کہ اس کو وہ نہیں چھوڑے گا (وہ شخص کامل درجہ کا مومن نہیں ہوگا عادات یہ ہیں) (1) جب گفتگو کرے تو جھوٹ بولے (2) اور جس وقت وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے (3) اور جس وقت اقرار کرے تو اس کو توڑ دے اور جب کسی سے لڑائی کرے تو گالیاں دینے لگے۔

It was narrated that Abu Wa’il said: “Abdullah said: ‘There are three (traits), whoever has them is a hypocrite: When he speaks, he lies; when he is entrusted with something, he betrays that trust; and when he makes a promise, he breaks it. Whoever has one of these (traits) then a trait of hypocrisy has not ceased in him, until he leaves it.” (Sahih Mawquf)

یہ حدیث شیئر کریں