زیر نظر حدیث مبارکہ میں راویوں کے اختلاف کا بیان
راوی: ہارون بن عبداللہ , اسود بن عامر , حسن بن حیی , منصور , حکم , عطاء و مجاہد , ایمن
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَيٍّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَطَائٍ وَمُجَاهِدٍ عَنْ أَيْمَنَ قَالَ يُقْطَعُ السَّارِقُ فِي ثَمَنِ الْمِجَنِّ وَکَانَ ثَمَنُ الْمِجَنِّ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا أَوْ عَشْرَةَ دَرَاهِمَ
ہارون بن عبد اللہ، اسود بن عامر، حسن بن حیی، منصور، حکم، عطاء و مجاہد، ایمن سے روایت ہے کہ چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا ڈھال کی قیمت میں اور ڈھال کی قیمت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ایک دینار تھی یا دس درہم تھی۔
‘Ata’ bin Abi Rabah narrated that ‘Abdullah bin ‘Abbas used to say: “Its price in those days was ten Dirhams.” (Hasan)