قسم ٹوٹنے کے بعد کفارہ دینا
راوی: زیاد بن ایوب , ہشیم , منصور و یونس , حسن , عبدالرحمن بن سمرہ
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا مَنْصُورٌ وَيُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا آلَيْتَ عَلَی يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَکَفِّرْ عَنْ يَمِينِکَ
زیاد بن ایوب، ہشیم، منصور و یونس، حسن، حضرت عبدالرحمن بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تم قسم اور عہد کرو تو کسی چیز میں دیکھو اس کے علاوہ بھلائی تو تم اس کام کی طرف رجوع کرو کہ جس میں بھلائی ہے اور تم اپنی قسم کا کفارہ ادا کرو۔
It was narrated that ‘Abdur Rahman bin Samurah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to me: ‘If you swear an oath, and you see something that is better, then do that which is better and offer expiation for your oath.” (Sahih)