عورت کے پیٹ کے بچہ کی دیت
راوی: یعقوب بن ابراہیم و ابراہیم بن یونس بن محمد , عبیداللہ بن موسی , یوسف بن صہیب , عبداللہ بن بریدہ , بریدہ
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ يُونُسَ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً حَذَفَتْ امْرَأَةً فَأَسْقَطَتْ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَلَدِهَا خَمْسِينَ شَاةً وَنَهَی يَوْمَئِذٍ عَنْ الْخَذْفِ أَرْسَلَهُ أَبُو نَعِيمٍ
یعقوب بن ابراہیم و ابراہیم بن یونس بن محمد، عبیداللہ بن موسی، یوسف بن صہیب، عبداللہ بن بریدہ، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے دوسری عورت کو پتھر مار دیا (وہ عورت حمل سے تھی اور) اس کا حمل گر گیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیٹ کے بچہ کی دیت میں پچاس بکریاں دلوائیں اور اس روز سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پتھر مارنے سے منع فرمایا۔
It was narrated from ‘AbdUllah bin Mughaffal that he saw a man throwing pebbles and he said: “Do not throw pebbles, for the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade throwing pebbles,” or “he disliked the throwing of pebbles.” Kahmas (one of the narrators) was not sure. (Sahih)