کسی شخص نے کسی چیز کے کرنے یا نہ کرنے پر قسم کھانے کے بعد عمدہ اور بہتر پایا تو وہ شخص کیا کرے؟
راوی: قتیبة , ابن ابی عدی , سلیمان ابوسلیل , زہدم , ابوموسی
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي السَّلِيلِ عَنْ زَهْدَمٍ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا عَلَی الْأَرْضِ يَمِينٌ أَحْلِفُ عَلَيْهَا فَأَرَی غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَتَيْتُهُ
قتیبہ ، ابن ابی عدی، سلیمان ابوسلیل، زہدم، حضرت ابوموسی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا زمین پر کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ اگر میں اس پر قسم کھالوں میں بہتر خیال کروں اس کے علاوہ کسی کام کو تو وہی کام میں انجام دوں جو کہ بہتر ہے۔
It was narrated from Abu Musa that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “There is nothing on Earth that I swear an oath upon, and I see that something else is better, but I do that which is better.” (Sahih)