قسم پوری کرنے سے متعلق
راوی: محمد بن مثنی , محمد بن بشار , محمد , شعبہ , اشعث بن سلیم , معاویہ بن سوید بن مقرن , برائ بن عازب
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ أَمَرَنَا بِاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ وَرَدِّ السَّلَامِ
محمد بن مثنی، محمد بن بشار، محمد ، شعبہ ، اشعث بن سلیم ، معاویہ بن سوید بن مقرن ، براء بن عازب سے روایت ہے کہ ہم لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سات چیزوں کا حکم فرمایا جنازوں کے پیچھے چلنا بیماروں کی مزاج پرسی کے واسطے جانا چھینک کا جواب دینا یعنی جس وقت کوئی چھینکنے والا شخص چھینک کر الحمد اللہ کہے تو اس وقت یرحمک اللہ کہے اور جب کوئی شخص دعوت کرے تو اس کو قبول کرنا اور جس شخص پر ظلم ہوا ہو یا ظلم ہورہا ہو تو اس کی امداد کرنا جس طریقہ سے ممکن ہو سکے اور قسموں کو سچا کرنا (جائز قسم کھانے کے بعد اس کو پورا کرنا) سلام کا جواب دینا ۔
Al-Bara’ bin ‘Azib said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded us to do seven things: He commanded us to attend funerals, visit the sick, to reply (say: Yarhamuk Allah (may Allah have mercy on you)) to one who sneezes, to accept invitations, to support the oppressed, to fulfill oaths (when adjured by another) and to return greetings of Salam.” (Sahih)