زیر نظر حدیث میں حضرت عطاء پر روایوں کا اختلا ف
راوی: اسحق بن ابراہیم , سفیان , ابن جریج , عطاء , صفوان بن یعلی , یعلی بن امیہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ فَاسْتَأْجَرْتُ أَجِيرًا فَقَاتَلَ أَجِيرِي رَجُلًا فَعَضَّ الْآخَرُ فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتُهُ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَهُ فَأَهْدَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اسحاق بن ابراہیم، سفیان، ابن جریج، عطاء، صفوان بن یعلی، حضرت یعلی بن امیہ سے روایت ہے کہ میں نے جہاد کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں وہاں پر میں نے ایک ملازم رکھا اس کی ایک آدمی سے لڑائی ہو گئی۔ جس نے اس کا ہاتھ کاٹ ڈالا اور اس کا دانت نکل گیا اس پر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو لغو فرما دیا۔
A similar report to that of the one who bit (another man) and his front tooth fell out was narrated from Ibn Ya’la from his father, in which the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “There is no Diyah for you.” (Sahih)