سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قسامت کے متعلق ۔ حدیث 1076

زیر نظر حدیث میں حضرت عطاء پر روایوں کا اختلا ف

راوی: عبدالجبار , سفیان , عمرو , عطاء , صفوان بن یعلی , یعلی و ابن جریج , عطاء , صفوان بن یعلی , یعلی

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ مَرَّةً أُخْرَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ يَعْلَی وَابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ يَعْلَی أَنَّهُ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَقَاتَلَ رَجُلًا فَعَضَّ يَدَهُ فَانْتُزِعَتْ ثَنِيَّتُهُ فَخَاصَمَهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَيَدَعُهَا يَقْضَمُهَا کَقَضْمِ الْفَحْلِ

عبدالجبار، سفیان، عمرو، عطاء، صفوان بن یعلی، یعلی و ابن جریج، عطاء، صفوان بن یعلی، یعلی سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو ملازم رکھا اس کی دوسرے شخص سے لڑائی ہوئی اور اس کا ہاتھ دانت سے کاٹ لیا تو اس کا دانت نکل گیا پھر وہ شخص فریاد لے کر خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا وہ اپنے ہاتھ چھوڑ دیتا کہ تو جانور کی طرح سے اس کو چبا ڈالتا۔

It was narrated that Ya’la bin Umayyah said: “I went on a campaign with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم in the Army of Hardship, and this was the deed of which I was most sure. I had a hired man who fought with another person. One of them bit the finger of the other, who pulled his finger away and a front tooth fell out. He went to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمwho considered the tooth to be in vain, and said: “Would he put his hand in your mouth for you to bite it?” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں